مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیر داخلہ "احمد وحیدی" نے ایک براہ راست ٹی وی انٹرویو میں کرمان میں دہشت گردی کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کرمان میں حالات معمول پر ہیں اور ہر چیز سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کنٹرول میں ہے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے اس واقعے کے تمام پہلو زیر تفتیش ہیں اور ذمہ دار حکام متعلقہ معلومات لوگوں تک پہنچائیں گے۔
وحیدی نے کہا کہ پہلا دھماکہ آج 3 بجے بجے ہوا جب کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کی کوششوں کے دوران دوسرا دھماکہ ہوا۔
انہوں نے واضح کیا کہ دشمنوں نے متعدد بار مختلف تقریبات میں اس طرح کے دہشت گردانہ حملے کرنے کی کوشش کی لیکن انٹیلی جنس اور سیکورٹی فورسز کے بروقت اقدامات سے ان کی کارروائیوں کو ناکام بنادیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گردانہ اقدام ان لوگوں کے خلاف کیا گیا جنہوں نے مزاحمت کی راہ پر قدم رکھا تھا جو کہ دشمن کی بوکھلاہٹ اور محور مقاومت سے گھبراہٹ کا کھلا ثبوت ہے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس ہیں اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
آپ کا تبصرہ